Posts

سعودی عرب،خوبصورتی کے لئے انجکشن کیوں لگائے؟ 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

ریاض:  سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قراردے دیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔ سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔   The post سعودی عرب،خوبصورتی کے لئے انجکشن کیوں لگائے؟ 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر appeared first on ایکسپریس اردو .

ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری

Image
 اسلام آباد:  ہنگور کے پچاس سالہ جشن شجاعت پر پاک بحریہ نے خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ویڈیو میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے، 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا، آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کیا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کر دیا، بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔ The post ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر پاک بحریہ کی خصوصی ویڈیو جاری appeared first on ایکسپریس اردو .

کراچی میں شوہر کے قتل کے الزام میں اہلیہ اور ساتھی گرفتار

 کراچی:  انویسٹی گیشن پولیس نے 6 ماہ قبل آئی ٹی کے کاروبار سے وابستہ شہباز نتھوانی کے قتل کا معمہ حل کرلیا ، پولیس نے مقتول کی اہلیہ اور اس کے ساتھی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ رواں سال 7 جون کو سچل کے علاقے اسکیم 33 مہران بنگلوز کے قریب صبح ساڑھے پانچ بجے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے شہباز نتھوانی کو قتل کیا تھا اور جس وقت یہ واقعہ پیش آیا مقتول کی اہلیہ دانیہ اور 6 سالہ بیٹی بھی اس کے ہمراہ کار میں سوار تھی۔ سچل پولیس نے مذکورہ واقعے کا مقدمہ دفعہ 302/34 کے تحت مقتول کے والد شبیر نتھوانی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے شک و شبہے کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کرایا تھا کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے ملی بھگت سے کسی دشمنی یا رنجش کی بنا پر قتل کرایا ہے اور اس واقعے کی اطلاع شہباز کے سالے شاہ رخ نے میرے بیٹے سیف کو موبائل فون پر صبح پونے چھ بجے کے قریب دی تھی ۔ شبیر نتھوانی کا کہنا تھا کہ میری بہو ایک ہفتے قبل میکے صفورہ گئی تھی جسے لینے کے لیے میرا بیٹا 6 جون کی شب تقریباً 10 بجے کے قریب گیا تھا اور 7 جون کی صبح واپسی پر اسے فائرنگ کر کے

کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، کراچی میں پہلے کیس کی تصدیق

 کراچی:  دنیا بھر میں پھیلا کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق کردی ہے، اسپتال سے متاثرہ مریض کی ٹریول ہسٹری معلوم کررہے ہیں، خاتون حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک ایشیا، افریقا، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور امریکا میں کورونا کے نئے ’اومیکرون ویرینٹ‘ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مزید ملکوں میں ظاہر ہوتا جارہا ہے۔ The post کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون پاکستان پہنچ گیا، کراچی میں پہلے کیس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو .

کیا ’’اقبال‘‘ کے شہر سے برداشت ختم ہوچکی ہے؟

سیالکوٹ کا المناک واقعہ تاحال ملک کے ہر شہری کو سوگوار کرچکا اور کررہا ہے۔ جب بھی اس واقعے سے متعلق کوئی بات سامنے آتی ہے تو چشم تصور میں ایک نہتے شخص پر ہجوم کی یلغار کا منظر سامنے آجاتا ہے۔ مذہبی قوانین کا سہارا لے کر کسی بے گناہ کو جان سے مار دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ یہ واقعہ ہائی پروفائل اس لیے بن گیا کیونکہ اس واقعے میں مرنے والا ایک غیر ملکی شہری تھا اور شہری بھی اس ملک (سری لنکا) کا جس نے ہمیشہ ہمارے ملک کو احترام دیا اور ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ لیکن اس واقعے نے ہماری برسوں کی دوستی پر کاری ضرب لگائی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس واقعے کے مرکزی ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلیے کس قدر سنجیدگی سے کام لیتی ہے۔ اس طرح کے ہر واقعے کے بعد مختلف دعوے کیے جاتے ہیں اور لگتا ہے کہ شاید یہ آخری واقعہ تھا، اس کے بعد مستقبل میں اس قسم کے واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔ لیکن ابھی عوام ایک واقعے کو بھلا نہیں پاتے کہ اسی اثنا میں دوسرا واقعہ سامنے آجاتا ہے۔ مذکورہ واقعے میں بھی کہا جاتا ہے کہ مقتول نے باقاعد طور پر معافی مانگی اور جب اُس پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا تو

موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوششیں قوم کے سامنے ہیں، ہم محنت کرتے ہیں تاکہ حکومت عوام کے لئے مشکلات کم کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہو یا پارلیمانی سطح تک کی سیاست، ہم اپنا کردارادا کررہے ہیں، موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، ہم چاہیں گے کہ آنے والے دنوں میں وفاق میں بھی ہماری حکومت بنے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے لئے بہت کچھ کریں، کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا، ہم اپنا حق مانگتے ہیں ، ہمیں ہمارا پورا حصہ دیا جائے تاکہ ہم کراچی کو اس کا حق دے سکیں۔ The post موجودہ حکومت کا ہر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو .

ماضی میں بچن فیملی کو کن معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ابھیشیک نے بتادیا

 ممبئی:  ابھیشیک بچن اس وقت لائم لائٹ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے ماضی میں بچن فیملی کی انتہائی تنگدست حالت کا ذکر کیا۔ یہ بات انہوں نے ‘دی رنویر شو ‘  میں سامعین کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ماضی میں اپنے گھر کی مالی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنگدستی کی وجہ سے انہیں کالج تک چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ حالات اتنے خراب تھے کہ والد یعنی امیتابھ بچن کو اپنے کسی ساتھی سے کچھ پیسے لینے پڑے تاکہ گھر کا چولھا جل سکے۔ ابھیشیک اس وقت سوئیزرلینڈ کے ایگلون نامی بورڈنگ اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ابھیشیک بچن نے کالج چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے والد کی کسی بھی طرح کوئی مدد کرسکیں چاہے وہ کوئی جذباتی سہارا ہی کیوں نہ ہو۔ واضح رہے کہ ابھیشیک بچن کا اشارہ امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹد کی طرف ہے جس کی بنیاد امیتابھ بچن نے 1995 اور 1997 کے دوران رکھی تھی۔ تاہم کچھ ہی عرصے میں کمپنی پر بےانتہا قرضہ چڑھ گیا جس کے باعث بچن فیملی کو مذکورہ بالا حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ The post ماضی میں بچن فیملی کو کن معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ابھیشیک نے بتادیا appeared first on ایکسپریس ا

غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے پاسپورٹ کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور:  غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات برآمدگی کیس میں بری ہونے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے سیشن کورٹ لاہور سے رجوع کرلیا ہے،  ماڈل ٹریزا نے سامان کی سپرد داری کے لیے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  غیر ملکی ماڈل ٹریزا منشیات اسمگلنگ کیس میں بری درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ ہائی کورٹ سے منشیات کے مقدمے سے بری ہوچکی ہوں، پاسپورٹ، نقدی سمیت دیگر اشیاء کسٹم حکام کے قبضے میں ہیں، عدالت سامان واپس کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ یورپی ملک چیک ری پبلک  سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹریزا کو 10 جنوری 2018 کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں لاہورایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو منشیات کیس میں قید کی سزا سنائی تھی جسے ٹریزا نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا، ماڈل ٹریزا کو ہائیکورٹ نے چار سال بعد بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ The post غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے پاسپورٹ کی واپسی کےلیے عدا

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیرداخلہ

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ہدایت کردی ہے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا ہے، بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے، ایف آئی اے سے کہا ہے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے۔ رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا ہے، اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس کے لئے اجلاس ہوگا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستا ن نہیں آئیں گے، اور اگر وہ پاکستان آنا چاہتےہیں تو 24 گھنٹے میں دستاویزات دیں گے، وہ پاکستان آنے کا ارادہ ظاہر کریں تو  ہم کاغذات ان کے گھر تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی احتجاج کی تاریخ بدلے، اپوزیشن نے 4 ماہ کاوقت کمپنی کی مشہوری کیلئےدیاہے،اوورسیز پاکستانی اپوزیشن والوں سےناراض ہیں، دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد ایک کروڑ ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے، 191 ممالک میں آن لائن

دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے، کیپٹن صفدر

اسلام آباد:  کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی مارے ہمارے گھرتو سکون ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں کہتا ہوں ممتاز قادری زندہ باد، ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہوں گے، شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے۔ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں۔ آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔ کیپٹن ر صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا  دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔ The post دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی مارے، ہمارے گھر تو سکون ہے، کیپٹن صفدر appeared first on ایکسپریس اردو .

نیشنل پارک کی زمین پر نیول گالف کورس غیر قانونی بنا ، سی ڈی اے نے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے کہا ہے کہ نیشنل پارک کی زمین پر نیول گالف کورس غیر قانونی بنا ، اس کیخلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟۔ ہائی کورٹ میں مارگلہ نیشنل پارک پر تجاوزات کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے بتایا کہ معاون خصوصی ملک امین اسلم، چیئرمین سی ڈی آر ، چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی کمیٹی تھی، انہوں نے نیشنل پارک کا سروے کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے نیشنل پارک کے تحفظ کے اقدامات نہ اٹھانے پر سی ڈی اے اور دیگر اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو طلب کرلیا۔ عدالت نے پوچھا کہ مارگلہ نیشنل پارک میں کیوں ابھی تک تجاوز کی گئی زمین واپس نہیں لے گئیں ؟ الاٹ کی گئی زمین پر کس کس نے تجاوز کیا ہے اور معاون خصوصی نے کس بنیاد پر سروے کیا ہے ؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود نے بتایا کہ وہاں نیول گالف کورس ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیول گالف کورس ہے ؟ کیا وہ غیر قانونی ہے ؟ کیا گالف کورس تجاوز کی جگہ پر بنایا گیا ہے ، اگر یہ تجاوز ہے تو کون Accountable ہے ؟ آپ بتائ

بچت بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی

سرگودھا:  مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگا لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے مجاہد کالونی کی رہائشی 45 سالہ خاتون نورین بی بی نے ہفتہ وار منگل بازار میں اسٹال نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر برن یونٹ میں اس کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ نورین نامی خاتون کے 7 بچے ہیں، اور اس کا شوہر غلہ منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے، گھر میں غربت کے ڈیرے ہیں، جس کی وجہ سے خاتون شوہر کا ہاتھ بٹانے کے لئے گھر سے باہر نکلی، مجاہد کالونی میں لگائے جانے والے منگل بازار میں اسٹال لگایا تاہم ٹھیکیدار جبار، توصیف اور عابد نے خاتون سے بھتہ وصول کیا، بار بار بھتے کے لئے تنگ کرنے اور اسٹال کی جگہ خالی کرانے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے آگ لگالی۔ دوسری جانب تھانہ اربن ایریا پولیس نے 3 ٹھیکیداروں میں سے دو جبار اور توصیف کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، خاتون کے

اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

 اسلام آباد:  توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت مانگ لی۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ یہ بھی پڑھیں:  توشہ خانہ کیس؛ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ یاد رہے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔     The post اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو .

سانحہ سیالکوٹ اور عدلیہ

سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم شرمندہ ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی بہت بدنامی ہوئی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پوری قوم نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ تا ہم اب سوال یہ ہے کہ اس سانحہ سے پاکستان کو جونقصان ہوا ہے، اس کا ازالہ کیسے کیا جائے کہ  نقصان کم سے کم ہو اور عالمی سطح پر یہ کیسے باور کرایا جائے کہ ہم ایک پر امن اور قانون پسند قوم ہیں۔ پاکستان میں انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رحجانات کو روکنے کے لیے بھی اقدمات کرنے چاہیے۔ ملک میں ایک عجیب بحث شروع ہو چکی ہے کہ انتہا پسندی کیسے شروع ہوئی۔ اس کا ذمے د ار کون ہے۔ لوگ 1953کے واقعات کا حوالہ دے رہے ہیں۔ کچھ 1974 کا حوالہ دے رہے ہیں۔ کچھ 1977کا حوالہ دے رہے ہیں۔ فیض آباد دھرنے کی بھی بات کر رہے ہیں۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ بیج پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے اپنی سیاسی بالا دستی کے لیے بوئے ہیں اور آج پوری قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ بہرحال میرے لیے یہ بحث اہم ضرور ہے لیکن اس کی فوری اہمیت نہیں ہے۔ فوری اہمیت اس بات کی ہے کہ اب انتہاپسندی سے باہر کیسے آیا جائے؟ اس رحجان کو روکا کیسے جائے؟ میری نظر میں انتہاپسندی کو ختم کرنے اور موجودہ بحران سے ہمیں صرف عد

آج کا دن کیسا رہے گا

Image
حمل: 21مارچ تا21اپریل آپ کو اپنے کاروبار کو چلانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کیلئے بڑی سخت جدوجہد کی ضرورت ہے لاپرواہی ہر گز نہ کریں ورنہ بڑی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی چند نام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ بُرے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا لہٰذا محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ جوزا: 21 مئی تا 21جون من پسند فرد کیساتھ شادی کا امکان ہے ملازمت سے وابستہ افراد کی ترقی کے امکانات ہیں لیکن آپ آج کے دن بسلسلہ فرائض وغیرہ میں لاپرواہی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔ سرطان: 22جون تا23جولائی وہ لوگ جو جائیداد کی خریدوفروخت کا بزنس کرتے ہیں بہت زیادہ احتیاط برتیں اپنے قریبی عزیزوں کو اپنے گھریلو معاملات میں مداخلت نہ کرنے دیں ورنہ گھریلو حالات اثرا نداز ہو سکتے ہیں۔ اسد: 24جولائی تا23اگست آپ کا ذہن فضول قسم کی سوچوں میں الجھ سکتا ہے مزاج بھی قدرے رنگیں رہے گا ہر خوبصورت چیز کو اپنا حق سمجھنے کی غلطی نہ کریں حسن پرستی کا جذبہ شدت اختیار کر سکتا ہے بندہ پرور ذراا حتیاط کیجئے۔ سنبلہ: 24ا

سعودیہ کی امریکا سے میزائل دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست

ریاض:  سعودی حکومت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت نے بیرونی ڈرون حملوں سےتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امریکا اور اس کے اتحادیوں سے مزید میزائل مار گرانے والے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔ سعودی عرب پچھلے کئی مہینوں سے پیٹریاٹ نامی میزائل دفاعی نظام کی مدد سے یمنی حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کو ناکام بناتا آرہا ہے تاہم کچھ عرصے سے پیٹریاٹ کی میزائلوں کو مار گرانے کی صلاحیت کافی متاثر ہوئی ہے۔ اگرچہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے سعودی درخواست منظور کیےجانے کا امکان ہے تاہم سعودی حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہم کردہ تعداد اگر کم ہوئی تو یہ مملکت پر داغے گئے میزائل یا ڈرون حملوں کو کامیاب بنا سکتا ہے۔ The post سعودیہ کی امریکا سے میزائل دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو .

سپریم کورٹ نے سندھ میں 25 ہزار روپے کم ازکم اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سندھ میں 25 ہزار روپے کم ازکم اجرت کیخلاف حکم امتناع دیدیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کےخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حکم امتناع دیتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کردیے۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کم از کم اجرت کے مقرر طریقہ کار پر معاونت کریں، سندھ کابینہ نے 25 جون کو 25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی، نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے، اگر عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لے لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے، کیس کی سماعت تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر کی جائے۔ نجی صنعت کے وکیل نے گزارش کی کہ سندھ ویج بورڈ نے کم از کم اجرت 19 ہزار کرنے کی سفارش کی تھی، وزیر اعلی سندھ نے سفارش کے برعکس کم از کم اجرت 25 ہزار کردی، قانون کے مطابق وزیر اعلی یا سندھ حکومت کی پاس خود سے اجرت بڑھانے کا اختیار نہیں، باقی صوبوں میں اجر

کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

 اسلام آباد:  کراچی والوں کے لئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔ کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ  ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو کہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائرکی گئی درخواست کی سماعت نومبر میں کی تھی۔ The post کراچی کے لئےبجلی 3روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو .

مسجد میں ڈانس کا معاملہ؛ صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش

لاہور:   تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمہ صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ پیشی پر مقدمے کی ملزمہ اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔ The post مسجد میں ڈانس کا معاملہ؛ صباقمر اور بلال سعید عدالت میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو .

کیا ’’ویاگرا‘‘ سے الزائیمر بیماری کا علاج ہوسکے گا؟

کلیولینڈ:  امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ’سلڈینافل‘ المعروف ’ویاگرا‘ سے ممکنہ طور پر دماغ کی خطرناک بیماری ’الزائیمر‘ کا علاج بھی کیا جاسکے گا۔ ریسرچ جرنل ’’نیچر ایجنگ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے یہ تحقیق ابتدائی نوعیت کی ہے جس میں الزائیمر بیماری کی ایک بہترین ممکنہ دوا کے طور پر ویاگرا کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ اس تحقیق کےلیے لاکھوں افراد کی طبّی کیفیات اور جینیاتی ترکیب کا ایک وسیع ڈیٹابیس کھنگال کر، پروٹینز کے باہمی عمل (پروٹین پروٹین انٹریکشنز) پر مبنی ایسی نشانیاں تلاش کی گئیں جو آنے والے برسوں میں الزائیمر بیماری کی وجہ بنتی ہیں۔ طاقتور کمپیوٹروں اور خصوصی الگورتھمز کی مدد سے سائنسدانوں نے ساڑھے تین لاکھ سے زائد پروٹین پروٹین انٹریکشنز کا تجزیہ کیا؛ اور ان میں سے الزائیمر بیماری کی وجہ بننے والے انٹریکشنز شناخت کرکے الگ کیے۔ اگلے مرحلے میں ’’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘‘ کی منظور کردہ 1600 سے زیادہ دواؤں میں سے وہ ادویہ تلاش کی گئیں جو اُن پروٹین پروٹین انٹریکشنز میں زیادہ سے زیادہ رکاوٹ ڈال سکیں جو الزائیمر بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ اس مرحلے پر جو دوائیں الزائیمر ب

اب بھی آنکھیں کھول لیں

پریانتھا کمارا سری لنکن تھا‘ بودھ تھا‘ پروڈکشن انجینئرنگ میں گریجوایشن کی تھی‘ 2012 میں پاکستان آیا اور راج کو ٹیکسٹائل مل میں پروڈکشن مینیجر بھرتی ہو گیا‘ محنتی‘ منظم اور سخت مزاج تھا‘ ڈسپلن اور ٹائم کی پابندی پر کمپرومائز نہیں کرتا تھا‘ اردو بولنا اور پڑھنا نہیں جانتا تھا‘ انگریزی میں بات چیت کرتا تھا۔ راج کو ایک بڑی کمپنی ہے‘ یہ ہوزری اور لیدر جیکٹس بناتی ہے‘ فیکٹری میں تین ہزار ملازمین ہیں‘مالک کا نام اعجاز بھٹی ہے‘تین دسمبر جمعہ کی صبح اس فیکٹری میں ایک خوف ناک واقعہ پیش آیا اور پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا‘ فیکٹری کے پروڈکشن یونٹ میں پینٹ ہو رہا تھا‘ پریانتھا کمارا وہاں سے گزر رہا تھا۔ اس نے دیوار پر چند اسٹیکرز دیکھے اور چلتے چلتے اسٹیکرز اتار کر پھینک دیے‘ مزدوروں کا کہنا تھا اسٹیکرز پر درود پڑھیں کی ہدایات لکھی تھیں‘ ایک اسٹیکر پر سلام یا حسین تحریر تھا اور باقی دعائیہ اسٹیکرز تھے اور لوگ عموماً اس قسم کے اسٹیکرز برکت کے لیے دروازوں اور دیواروں پر لگا دیتے ہیں‘پریانتھا کو اردو پڑھنا نہیں آتی تھی لہٰذا اس نے دیوار کو پینٹ کے قابل بنانے کے لیے وہ اتار دیے ‘ وہ معاملے کی حساسیت

بے دماغ و بد دماغ سیاست

اعلیٰ دماغ مغربی ممالک کی کوویڈ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی سے اس تاثر کو مزید تقویت مل رہی ہے کہ کوویڈ کا متاثر بظاہر صحت یاب ہو جائے تب بھی اثرات جسم اور ذہن کے مختلف افعال پر عرصے تک غالب رہتے ہیں اور ان سے چھٹکارا رفتہ رفتہ ہی ممکن ہے۔ اس تناظر میں مغربی بالخصوص یورپی دنیا کی ذہنی کیفیت کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کوویڈ کی نئی قسم اومیکرون سے بچنے کے لیے اپنی بری ، بحری اور فضائی سرحدیں تو بند کر رہے ہیں مگر زائد از ضرورت کوویڈ ویکسین ذخیرے کو ایکسپائر ہونے سے پہلے پہلے دیگر ضرورت مند انسانیت کو عطیہ کرنے کے بجائے اسے کروڑوں کی تعداد میں ضایع کرنا زیادہ بہتر سمجھ رہے  ہیں۔ان ممالک کی قیادت یہ بنیادی نکتہ بھی سمجھنے سے بظاہر قاصر ہو چکی ہے کہ جب تک پوری دنیا محفوظ نہیں ہو گی تب تک پابندیوں کی اونچی اونچی دیواریں کسی بھی خطے کو وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکیں گی۔ مغربی ممالک سرحدوں کو بند کرنے ، پروازوں کو محدود کرنے اور لاک ڈاؤن کی قیمت پر کھربوں ڈالر کا معاشی خسارہ برداشت کرنے پر تو آمادہ ہیں مگر غریب امیر کے فرق کو بالائے طاق رکھ کے عالمی ویکسینیشن کے لیے آستینیں چڑھانے اور

لاہور کا ضمنی الیکشن اور پیپلز پارٹی

لاہور کے حلقہ 133کے ضمنی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ نتائج کے بعد یہ بحث قابل غور کیا ہے کہ کیا واقعی پیپلزپارٹی لاہور میں اپنا کھویا ہوا ووٹ بینک واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ملنے والے 32ہزار سے زائد ووٹ کیا واقعی اس کے ووٹ بینک کی بحالی کے علمبردار ہیں۔ کیا واقعی تحریک انصاف کی انتخابی عمل سے باہر رہنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کو اس کا کھویا ہوا ووٹ بینک واپس مل گیا ہے۔ کل کو جب تحریک انصاف انتخابی عمل میں موجود ہو گی تو کیا پیپلزپارٹی اپنے ووٹ بینک کو قائم رکھ سکے گی۔ کیا تحریک انصاف کی واپسی کے بعد پیپلزپارٹی پھر چند ہزار اور چند سو پر واپس آجائے گی۔ کیا اگلے کسی ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب میں دوبارہ اتنے ووٹ لے سکے گی۔ سیاسی جماعتوں کا ووٹ بینک کوئی آئیسولیشن میں نہیں ہوتا۔ یہ علاقوں تک محدود ہو سکتا ہے۔ لیکن پھر بھی یہ انتخابی حلقوں تک محدود نہیں ہوتا۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک قومی اسمبلی کے حلقہ 133میں تو بحال ہو گیا ہے۔ لیکن 132اور 134میں بحال نہیں ہوا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کے ساتھ والے حلقوں میں تو

جمہوری نظام اور بے بس عوام!

تیس چالیس سال پرانی بات ہے کہ میرا اتفاق اپنے ایک عزیز کے کارخانے میں جانے کا ہوا جو کے سوٹ کیس بنانے والا کارخانہ تھا۔ میں وقت مقررہ پر وہاں پہنچ گیا لیکن موصوف وہاں موجود نہ تھے البتہ ان کی جگہ پر ایک بزرگوار کو بیٹھے ہوئے پایا جو اپنے خیالات میں گم تھے۔ کچھ ہی دیر تک اجنبیت کی کیفیت طاری رہی لیکن بڑے صاحب نے آخر کار تنگ آکر جمود کو توڑ ہی دیا۔ ان کا مختصر سا سوال تھا ’’بیٹے آپ کون ہیں اور آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے نہایت ادب سے جواب دیا کہ میرا تعلق کراچی سے ہے لیکن بزرگ کو میرے جواب سے تشفی نہ ہوئی کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد وہ پھر گویا ہوئے ’’ میرا مطلب ہے کہ آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ آپ کے لب و لہجہ سے تو یہ لگتا ہے کہ شاید دلّی والے ہو۔ جی ہاں! آپ نے میری گھتی سلجھا دی۔’’ میں نے جواب دیا لیکن مجھے محسوس ہوا کہ جیسے وہ میرے جواب سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوئے تھے۔ ان سے رہا نہ گیا اور بولے’’ میاں ذرا کچھ کھل کر بتاؤ۔’’ اب میری باری تھی سو میں نے پوچھ ہی لیا ‘‘ بابا جان کچھ اپنے بارے میں بھی تو بتائیں۔ آپ کے کتنے بال بچّے ہیں؟’’ میرا اتنا کہنا تھا کہ وہ تلملا کر اس طرح اٹھ کھڑے

کراچی کا حقیقی مینڈیٹ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کراچی نے 1964 کے بعد پہلی بار ایک وفاقی جماعت کو ووٹ دیا ہے اور کراچی کی طرح ملک بھر میں عمران خان کے نام پر ووٹ پڑتا ہے۔ یہ حقیقت ضرور ہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد کے نام پر اور 1970 کے بعد سے ملک میں ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف کے نام پر بھی ووٹ پڑتا رہا ہے مگر وہ کبھی اتنا متنازعہ نہیں تھا جتنا 2018 کے الیکشن میں ہوا۔ ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی محض اس کی کامیابی نہیں تھی بلکہ تمام اپوزیشن الیکشن کمیشن کے فیل ہو جانے والے ایس آر ٹی سسٹم کو قرار دیتے ہیں جو خراب قرار دے کر پی ٹی آئی کی کامیابی کو یقینی بنایا گیا تھا اور اسی وجہ سے گزشتہ انتخابات متنازعہ قرار دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کراچی ہمیشہ اپوزیشن کا گڑھ رہا ہے اور کبھی کوئی قومی سطح کی یا حکومتی جماعت کو کراچی کا مینڈیٹ نہیں ملا البتہ قومی سطح کی دو سیاسی و مذہبی جماعتیں جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان کراچی کا حقیقی مینڈیٹ لے کر منتخب ہوتی رہیں اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جے یو پی کے شاہ فرید الحق مقرر ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے آغاز پر کراچی سے

سانحہ سیالکوٹ؛ مذمتی بیان دینے والے ہی قصور وار ہیں!

سانحہ موٹروے تو سب کو یاد ہوگا ، جب ایک خاتون کے ساتھ اُس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ اس واقعہ نے پوری قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔ ’’پوری قوم‘‘ لکھنا شاید یہاں مناسب نہیں کیوں کہ اس سانحے پر ہماری قوم کے ایک حصے کو ’’خوشی‘‘ بھی ہوئی تھی۔اس کی دلیل کے لیے میں ایک واقعہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ یہ انھی دنوں کی بات ہے کہ میں ایک گراسری اسٹور پر گیا، ضرورت کی ایک دو چیزیں خریدنے کے بعد کاؤنٹر پر پہنچا تو وہاں قدرے رش تھا، اس لیے تھوڑی دیر رکنا پڑا۔ وہیں دو نوجوان سانحہ موٹروے کو ڈسکس کر رہے تھے۔ اُن کی آواز نہ چاہتے ہوئے بھی مجھے سنائی دے رہی تھی۔ ساری باتیں ایک طرف مگر ایک بات کا مجھے خاصا صدمہ ہوا کہ وہ لڑکے ملزم کو داد دے رہے تھے کہ اُس نے ’’صحیح ہاتھ صاف کیا ہے‘‘اور ساتھ ہی خاتون کے بارے میں بھی ایسی باتیں کہہ رہے تھے کہ  سر شرم سے جھک جائے۔ اُن کی ایسی باتوں نے یقین مانیں مجھے چونکا دیا۔ میں نے حیرانگی سے اُن کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ کیا انھوں نے اُس خاتون کو دیکھا ہے؟ انھوں نے کہا نہیں! اورساتھ ایک اور برملا جواب بھی دے مارا کہ بھائی جان! جس مہنگی گاڑی میں وہ آئی تھ

چین اور عالمی معیشت

چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں ہونے والے امپیریل اسپرنگز عالمی فورم 2021سے ورچوئل خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی گورننس کے نظام میں بہتری اور اصلاحات لانی چاہئیں۔ آج کی دنیا میں بنی نوع انسان کو بے شمار غیر معمولی بحرانوں کا سامنا ہے، لامتناہی عالمی مسائل اور چیلنجز کے تناظر میں ہمیں کھلے پن، رواداری، مشاورت اور تعاون پر قائم رہنا چاہیے، کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے اور بنی نوع انسان کے بد نصیب معاشرے کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیے۔ کثیرالجہتی کا نچوڑ یہی ہے کہ عالمی امور مشاورت سے چلائے جاتے ہیں اور دنیا کا مستقبل اور تقدیر تمام ممالک کے ہاتھ میں ہے۔ہمیں وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے عالمی گورننس کے نظام کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔ وسیع مشاورت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات اور بہتری لانی چاہیے۔ عالمی امور میں ترقی پذیر ممالک کو مزید نمایندگی دینی چاہیے۔ شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد کا تاریخی نچوڑ ہمیشہ دنیا کو ذہن میں رکھنا اور بنی نوع انسان کے بد نصیب سماج کی تعمیر پر توجہ دینا ہے

ہر فارمیٹ میں فتوحات کی ففٹی، ویراٹ کوہلی پہلے کرکٹر بن گئے

 ممبئی:  ویراٹ کوہلی ہر فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں فتوحات کی ففٹی مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی ہر فارمیٹ کے انٹرنیشنل مقابلوں میں فتوحات کی ففٹی مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے، وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنلز تینوں میں اپنی ٹیم کی 50، 50 فتوحات کا حصہ رہے ہیں۔ انھوں نے گزشتہ روزنیوزی لینڈ پر دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ یہ منفرد اعزاز حاصل کیا۔ The post ہر فارمیٹ میں فتوحات کی ففٹی، ویراٹ کوہلی پہلے کرکٹر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو .

چہرہ شناخت کرنے والے دنیا کے پہلے سرچ انجن کو پیٹنٹ مل گئی

کیلیفورنیا:  پہلے سے ایک متنازعہ کمپنی کلیئر ویو نے مصنوعی ذہانت کی بنا پر ایک سرچ انجن بنایا ہے جو ’چہرہ شناخت کرنے والا دنیا کا پہلا سرچ انجن‘ ہے۔ اس کا پورا نام کلیئر ویو اے آئی ہے جس نے حال ہی میں امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے کئی اداروں سے اشتراک بھی کیا ہے۔ اگست 2020 میں سرچ انجن کے پیٹنٹ کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے گزشتہ ہفتے پیٹنٹ عطا کی گئی ہے۔ لیکن اب اس کی خاصی بھاری بھرکم فیس ادا کرنا ہوگی۔ خبروں کی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کلیئر ویو کے سربراہ ’ہوان تون تھاہ‘ نے کہا ہے کہ ان کی ایجاد اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو ’ بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ ڈیٹا‘ کو استعمال کرے گا۔ اس ڈیٹا کو چہرے کی شناخت میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے وہ سوشل میڈیا سے اربوں تصاویر کھینچ نکالے گا جسے ڈیٹا اسکریپنگ کہتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس کے ڈیٹا میں دس ارب تصاویر موجود ہیں۔ لیکن اس عمل پر انسانی حقوق اور پرائیوسی کے ماہرین نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ قانون ساز ادارے نئی ٹیکنالوجی کے تناظر میں  لوگوں کی پرائیوسی اور ذاتی معلومات کی حفاظت کریں۔ اس ایجاد

کمپنی کے سربراہ نے زوم میٹنگ پر 900 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

 واشنگٹن:  ایک بڑی کمپنی کے سی ای او نے زوم میٹنگ بلائی اور اسی میٹنگ کے دوران ایک دو نہیں بلکہ سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ اس میٹنگ میں 900 افراد شامل تھے اور جو بھی میٹنگ میں تھا اسے نکال دیا گیا۔ ’اگرآپ اس میٹنگ میں شامل ہیں اور مجھے سن رہے ہیں تو آپ کا تعلق اس بدقسمت گروہ سے ہے جنہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے،‘ بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سی ای او وشال گرج نے بتایا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملازمت کا خاتمہ فوری طور پر لاگو ہورہا ہے۔ کمپنی کے سی ایف او کیون ریان نے کہا کہ سال کے اس اہم موقع پر نوکری سے نکالنا تکلیف دہ فیصلہ تھا۔ کیوِن نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں ۔ تاہم وشال نے بتایا کہ لوگوں کو فارغ کرنے کی پشت پر کارکردگی، معیار اور پیداوار کے مسائل بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملازمین روزانہ مشکل سے دو گھنٹے کام کرتے تھے اور وہ صارفین یا خود اپنے ساتھیوں سے چوری میں بھی ملوث تھے۔ تاہم انہوں نے چوری کے لفظ کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم فوربس اور دیگر تجزیاتی اداروں نے کہا ہے کہ وشال پہلے بھی اپنے ملازمین کو سخت ای میل کرتے رہے ہیں جن میں اس نے انہی

شان مسعود نے ایک اور تھری فیگر اننگز سجا دی

 کراچی:   قائداعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کا آغاز ہوگیا جب کہ شان مسعود نے ایک اور تھری فیگر اننگز سجا دی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس پر بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کیخلاف 5 وکٹ پر 283 رنزاسکور کیے، شان مسعود نے دوسری سنچری بناتے ہوئے102رنز کی اننگز کھیلی، عمران بٹ 65، ایاز تصور 36 اور کاشف بھٹی 30 رنزناٹ آؤٹ بنانے میں کامیاب رہے، ظفر گوہر اور حسین طلعت نے 2، 2 شکار کیے۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر 98 رنز پر 9 وکٹیں گنوانے کے بعد سندھ نے پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کرکے ناردرن کو3 قیمتی پوائنٹس سے محروم کردیا۔ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست سندھ کے عمیربن یوسف 33 رنز بناکر نمایاں رہے، سہیل خان نے 14 رنز بنائے، امیر حمزہ 18 پر ناٹ آؤٹ رہے، شرجیل صفر کی خفت کا شکار ہوئے، 7 کھلاڑی دوہرے ہندسے میں نہ داخل ہو سکے،اطہرمحمود نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو چلتا کیا،کاشف علی نے 3 اور محمد موسیٰ نے 2وکٹیں لیں۔ واضح رہے کہ حریف سائیڈ کو 200 رنز سے کم پر آؤٹ کرنے والی ٹیم  3 پوائنٹس کی حقدار ہوجاتی ہے۔ جواب میں ناردرن نے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹ پر 136 رنزجوڑکرپوزیشن مستحکم کرلی، سرمد بھٹی 53

بگ بیش لیگ؛ نوجوان پاکستانی اسپنر سید فریدون کا ناخوشگوار ڈیبیو

سڈنی:  آسٹریلوی ٹی 20 بگ بیش لیگ میں نوجوان پاکستانی اسپنر سید فریدون کا ڈیبیو ناخوشگوار رہا۔ میلبورن اسٹارزکی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کیخلاف 4 اوورز میں 37 رنز دینے کے باوجود سید فریدون وکٹ سے محروم رہے۔ میلبورن اسٹارز کی بیٹنگ جواب دے گئی، پوری ٹیم کے صرف 61 رنز پر ڈھیر ہونے سے سڈنی سکسرز نے 152 رنز کے بڑے مارجن سے فتح حاصل کرلی۔ فاتح سائیڈ نے 4 وکٹ پر 213 رنز بنائے، جس میں مین آف دی میچ جوش فلپ کے 83 رنز شامل تھے جو انھوں نے 47 بالز پر بنائے، کپتان موسس ہینرکس نے 38 بالز پر ناقابل شکست 76 رنز اسکور کیے، جیمز ونس بھی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں میلبورن اسٹارز 61 رنز پر آؤٹ ہوگئے، صرف پیٹر نیول (18) اور ہائیٹن کارٹ رائٹ (10) دہرے ہندسے میں داخل ہوسکے، باقی کسی کو 8 رنز سے آگے بڑھنا نصیب نہیں ہوا۔ اسٹیو او کیف 4، سین ایبٹ 3 اور ہیڈن کیر2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ The post بگ بیش لیگ؛ نوجوان پاکستانی اسپنر سید فریدون کا ناخوشگوار ڈیبیو appeared first on ایکسپریس اردو .

حکومت کا ملک میں بھارت اور بنگلا دیش سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

 اسلام آباد:  وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی۔ جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی۔ جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی۔ فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔ مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی۔ اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔ جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔ جولائی اور اگست میں 8.4  رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی۔ اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔ دوسری جانب ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔ The post حکومت کا ملک میں بھارت اور

کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا

 ممبئی:  ویرات کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا۔ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، وہ پہلے ہی ٹی 20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوچکے ہیں، دورہ جنوبی افریقہ کیلیے ٹیم کے انتخاب کی خاطر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس چند روز میں ہوگا، جس میں نہ صرف ویرات کوہلی کی ون ڈے قیادت پر غور ہونا ہے بلکہ اجنکیا راہنے کی ٹیسٹ ٹیم میں نائب کپتانی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی طرح طویل طرز میں سینئر فاسٹ بولر ایشانت شرما کی جگہ بھی زیر غور آئے گی، اس حوالے سے چیف سلیکٹر چیتن شرما اور دیگر سلیکٹرز ابے کوروولا اور سنیل جوشی بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی اور سیکریٹری جے شاہ سے میٹنگ کریں گے۔ The post کوہلی کا بطور ون ڈے کپتان مستقبل بھی مختصر دکھائی دینے لگا appeared first on ایکسپریس اردو .

آج کا دن کیسا رہے گا

Image
حمل: 21مارچ تا21اپریل مکان یا زمین کے سلسلے میں کوئی تنازعہ ہے تو اسے فوری صلح کن طریقے سے ہی ختم کر دیجئے، اس سلسلے میں لڑائی جھگڑے سے اجتناب برتیں تو بہتر ہے۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی اپنے مزاج میں ٹھہرائو پیدا کرنے کی کوشش کیجئے اگر کسی کے ساتھ کوئی جائیداد وغیرہ کا مسئلہ چل رہا ہے تو اسے مل بیٹھ کر حل کرلینا ہی بہتر ہے۔ نزدیکی سفر بہ شوق کیجئے۔ جوزا: 21 مئی تا 21جون عشق و محبت کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں کیونکہ یہ معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ بہتر ہے ان کاموں میں پڑ کر اپنا ٹائم ہرگز ضائع مت کیجئے۔ سرطان: 22جون تا23جولائی وقت چاہے جیسا بھی ہو صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ اسد: 24جولائی تا23اگست امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات آج کے دن کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔ سنبلہ: 24اگست تا23ستمبر آج کا دن آپ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔الجھے ہوئے مسائل حل ہوں گے۔ کسی نئے کاروبار کا آغاز کرنے کیلئے آج کا

رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل

رحیم یارخان میں چچا زاد بھائیوں نےغیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کو ماں سمیت قتل کردیا۔ بستی یار محمد کی رہائشی 2 بہنوں نے پسندکی شادی کیلئے دارلامان میں پناہ لے رکھی تھی، انہیں عدالت کے حکم پر کل لواحقین کےحوالے کیا گیا، ان کے گھر پہنچنے پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے دونوں بہنوں کوقتل کردیا۔ بہنوں کو بچاتے ہوئےتیسری بہن بھی جان سے چلی گئی جب کہ گولی لگنےسے لڑکیوں کی ماں بھی چل بسی۔ پولیس نے 3 ملزموں سلیمان، ساجد اور زاہد کو گرفتارکرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ The post رحیم یارخان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل appeared first on ایکسپریس اردو .

کلثوم نواز اور شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ سے شریف خاندان کو بڑا ریلیف مل گیا، اور عدالت عظمیٰ نے نواز کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994 سے 1998 تک ویلتھ ٹیکس جمع کرایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے نوٹس جاری کیے تھے، اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، لیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کے بعد بھیجے گئے۔ واضح رہے کہ شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے تھے، لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے اضافی ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیئے، جس پر ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ The post کلثوم نواز اور شہباز شریف کے خلاف ایف بی آر کی اپیلیں خارج a

منی لانڈرنگ کیس؛ سلمان خان بھی جیکلین سے دامن چھڑانے لگے

نئی دہلی:  بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  جیکلین کی گرفتاری کا امکان، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکلین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  جیکلین اور نورا کا جیل میں بند مجرم سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکلین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکلین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔   The post منی

باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان

 لاہور:  باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلزپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پروفیشنل سے امیچور باکسنگ میں حصہ لینے کے لیے تین ماہ پروفینشل فائٹ معطل کرنا پڑیں گی۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں ہوں گی لہذا شرکت کے بعد دوبارہ پروفیشنل مقابلوں کھیل سکوں گا۔ محمد وسیم نے کہا کہ لاہور میں امیچور باکسرز کی تربیت کے لیے اکیڈمی بنانے کا پلان کر رہا ہوں، نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں باکسرز کا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ The post باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو .

ملک میں کورونا وبا سے مزید 10 مریض جاں بحق، 336 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد:  ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 42 ہزار  944 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 336 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.78 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 862 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ Statistics 6 Dec 21: Total Tests in Last 24 Hours: 42,944 Positive Cases: 336 Positivity %: 0.78% Deaths : 10 Patients on Critical Care: 862 — NCOC (@OfficialNcoc) December 6, 2021 کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر: کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت